اپوزیشن کا احتجاج رائیگاں، سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی۔
قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ شق وار منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 6 اضافی ترامیم پیش کیں، اس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 59 ترامیم کی منظوری دی۔
قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔ 27 ویں آئینی ترمیم بل میں بغاوت سے متعلق آرٹیکل 6 میں ترمیم کا امکان ہے، آئین کے آرٹیکل 6 کی شق 2 اے میں ترمیم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ساتھ وفاقی آئینی عدالت کا نام بھی شامل کیا جائے گا، بغاوت کے کسی ایسے عمل کو جو ذیلی شق 2 یا ایک میں مذکور ہو کسی عدالت بشمول وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے توثیق نہیں دی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








