کراچی کے علاقے آدم جی نگر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے اہم کارندے احمد رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ کراچی سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم احمد رضا سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم احمد رضا منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم کے خلاف موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے ایف آئی اے کو مطمئن نہ کرسکا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








