پاکستان میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ، خریداروں نے سر پکڑلئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 28, 2025
FILE PHOTO

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونا 8300روپے ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات 13 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 116 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 524 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 212 روپے فی 10 گرام مقرر ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا تیزی کی جانب گامزن ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 83 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4207 ڈالر تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ڈالر کے ریٹ میں مسلسل اضافہ نہ صرف قومی معیشت پر دباؤ ڈال رہا ہے بلکہ سرمایہ کاروں کے رجحانات پر بھی گہرا اثر ڈال رہا ہے۔

Related Posts