ای چالان سے بچنے کیلئے کراچی کے شہریوں کے انوکھے جگاڑ! آخری سب سے دلچسپ، وائرل ویڈیوز

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh High Court rejects petition for immediate stay against e-challan
ONLINE

جہاں حکومت نے سی سی ٹی وی کیمروں، آن لائن جرمانوں اور خودکار نگرانی کے نظام سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پکڑنے کی تیاری کی ہے وہیں کراچی والوں نے الگ الگ اور منفرد جگاڑ نکال لئے ہیں جس کی وجہ سے جدید ٹیکنالوجی اور کراچی کے شہریوں کی ذہانت کا دلچسپ مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔

نمبر پلیٹ غائب
کئی شہریوں نے سب سے آسان حل نکالا کہ نمبر پلیٹ ہی غائب کر دو۔کہیں پلیٹ کھو گئی تھی کا بہانہ، کہیں پیچھے کی پلیٹ کسی نے چرا لی اور بعض اوقات پلیٹ اتنی ٹیڑھی لگی ہوتی ہے کہ کیمرہ خود کنفیوز ہو جائے۔

مٹی اور تیل
کچھ شہریوں نے تخلیقی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمبر پلیٹ پر مٹی، تیل یا یہاں تک کہ کوئی بھی چپکنے والی چیز لگا دی۔نہ کیمرہ دیکھے، نہ چالان بنے۔

کپڑے کا کمال

یہ طریقہ خواتین کے دوپٹے سے متاثر نظر آتا ہے۔شہریوں نے پلیٹ پر کپڑا باندھ دیا ،کبھی کالا، کبھی نیلا، کبھی پھٹا پرانا رومال۔

اعداد کا الٹا سیدھا کھیل
کچھ جینئس شہریوں نے نمبر پلیٹ کے اعداد کو الٹا سیدھا جوڑنے کا طریقہ نکالا۔بی کو 8 ، ایس کو 5 ، ایک کو آئی بنا دیا۔ای چالان کا نظام تو چکرا گیا کون سی گاڑی؟ کس کا جرمانہ؟

پائپ لاک
ایک مشہور ویڈیو میں شہری نے پائپ لاک ایسے لگایا کہ پلیٹ جزوی طور پر چھپ گئی۔دور سے دیکھو تو لگے جیسے گاڑی پہ آرٹسٹک فریم ہو۔قانون کے مطابق جرم، مگر جگاڑ کے لحاظ سے شاہکار۔

دھندلا شیشہ
کچھ موٹر سائیکل سواروں نے پیچھے لگے ریفلیکٹرز پر شفاف لیکن دھندلا اسٹیکر لگا دیاجس سے کیمرہ نمبر دیکھ ہی نہیں پاتا۔

دو نمبر پلیٹ، ایک گاڑی
کچھ شہریوں نے کمال کر دیا ایک ہی گاڑی پر دو الگ پلیٹیں۔آگے کچھ، پیچھے کچھ۔

جعلی ایپ اور چالان کلیئرمیمز
سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے جعلی ای چالان کلئیر ایپ کے نام سے پوسٹس بنائیں۔لوگ سمجھ بیٹھے حقیقت ہے۔ایک نے کہا کہ بھائی، میرے پانچ چالان ختم ہوگئے،دوسرا بولا، میرے تو چھ اور بڑھ گئے

آخری اور سب سے دلچسپ ہیلمٹ کے نیچے دوسرا چہرہ
کچھ شہریوں نے ای چالان سے بچنے کے لیے ڈمی ہیلمٹ ماسک ایجاد کر لیا۔نقلی چہرہ، پلاسٹک کی داڑھی اور چشمہ۔

ٹریفک ماہرین کہتے ہیں کہ ای چالان سسٹم کا مقصد نظم و ضبط لانا ہے مگر جب سڑکیں ٹوٹی ہوں، نشانات غائب ہوں اور روشنی کم ہو تو عوام نظام کو نہیں، نظام عوام کو ٹھگتا ہے۔ اس لئے کراچی کے شہریوں کے جگاڑ شہریوں کیلئے تشویش کے بجائے تفریح کا سبب بن گئے ہیں۔

Related Posts