ہر دوسرا شخص کھانس کھانس کر بے حال! موسی کھانسی، نزلہ اور زکام کا فوری گھریلو علاج

تازہ ترین

تازہ ترین

Winter Immunity Ginger-Jaggery Remedy for Cold, Flu & Chest Congestion
ONLINE

سردی کے ساتھ ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی، گلے کے درد اور سینے کی جکڑن جیسے مسائل بھی آتے ہیں اور بدلتے موسم کی وجہ سے ہر دوسرا شخص الرجی سے پریشان دکھائی دیتا ہے۔

آج ہم آپ کے لیے سردیوں کے موسم کا ایک انتہائی مؤثر، قیمتی اور آسان نسخہ لے کر آئے ہیں۔ یہ ریمڈی اتنی طاقتور ہے کہ ایک بار بنا کر رکھ لیں تو پوری سردیاں آپ کو نہ نزلہ ہوگا، نہ زکام، نہ کھانسی، نہ سینے میں جکڑن، نہ گلے میں خراش، نہ گلے کا درد اور نہ ہی سردی کی وجہ سے سینے پر ٹھنڈ کا احساس رہے گا۔

یہ جسم کی قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اور موسمی بیماریوں سے بھرپور حفاظت فراہم کرتا ہے۔یہ نسخہ بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے یکساں مفید ہے اور بنانے میں چند منٹ سے زیادہ نہیں لگتے۔

نسخہ بنانے کے اجزاء
ادرک آدھا پاؤ (تقریباً 125 گرام)

گڑ آدھا پاؤ سے تھوڑا زیادہ

دار چینی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ 10 سے 12 دانے، تازہ پیس کر

اجوائن آدھا چائے کا چمچ

تھوڑا سا پانی (بس پیسٹ بنانے کے لیے)

بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ادرک کو چھری کی مدد سے چھلکے سمیت ہلکا سا کاٹ کر نشان لگا لیں تاکہ روسٹ کرنا آسان ہو جائے۔اب چولہے کی ہلکی آنچ پر ادرک کو دونوں طرف سے ہلکا روسٹ کریں۔

جلانا نہیں صرف خوشبو پیدا کرنے تک۔ روسٹ ہونے سے اس کے فائدے بڑھ جاتے ہیں اور ذائقہ مزید بہتر ہو جاتا ہے۔

ادرک کا پیسٹ بنانا
روسٹ ہوئی ادرک کا چھلکا اتار کر بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اب اسے گرائنڈر میں ڈال کر تھوڑے سے پانی کے ساتھ باریک پیسٹ بنا لیں۔

ادرک اور گڑ کو پکانا
ایک پین میں ادرک کا پیسٹ ڈالیں۔پھر اس میں گڑ شامل کریں (چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں تاکہ جلد پگھل جائے)۔آنچ کو کم رکھ کر دونوں چیزوں کو پکائیں۔ جیسے جیسے گڑ پگھل کر گاڑھا ہونے لگے، خوشبو اور رنگ خوبصورت ہو جائیں۔

مصالحے شامل کرنا
جب آمیزہ تھوڑا گاڑھا ہو جائے تو درج ذیل چیزیں شامل کریں ،ایک چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر،تازہ پسی ہوئی کالی مرچ ،یہ کھانسی اور نزلے کے لیے بےحد فائدہ مندہے۔

آدھا چائے کا چمچ اجوائن سینے کی جکڑن اور ٹھنڈ دور کرنے کے لیے بہترین ہے،ان سب چیزوں کو اچھی طرح ملا کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔جب آمیزہ پین چھوڑنے لگے اور چپک نہ رہا ہو تو سمجھیں تیار ہے۔

گولیاں بنانا
آمیزے کو پلیٹ میں نکال کر تھوڑا سا ٹھنڈا کریں لیکن بالکل سخت نہ ہونے دیں،جب ہاتھ سے چھونے لائق ہو جائے تو فوراً چھوٹی چھوٹی گولیاں یا ٹافیاں بنا لیں۔زیادہ دیر نہ چھوڑیں ورنہ آمیزہ سخت ہو جاتا ہے۔یہ گولیاں منٹوں میں تیار ہو جاتی ہیں اور ذائقہ بھی بہت مزیدار ہوتا ہے۔ بچے بھی شوق سے کھا لیتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ
بڑے صبح اور شام ایک ایک گولی پانی کے ساتھ یا چوس کر کھائیں۔بچوں کو ایک چوتھائی گولی دی جاسکتی ہے۔

فوائد
نزلہ

زکام

کھانسی

فلو

گلے کا درد

گلے کی خراش

سینے کی جکڑن

سینے میں ٹھنڈ

بلغمی کھانسی

کمزور قوتِ مدافعت

جوڑوں کا درد (گرم تاثیر کی وجہ سے)

اس میں شامل تمام چیزیں جسم میں گرمی پہنچاتی ہیں، سوزش کم کرتی ہیں، سینہ کھولتی ہیں، اور گلے کی تکالیف کو دور کرتی ہیں۔

اسٹوریج
کمرے کے درجہ حرارت پر ایک ماہ تک محفوظ رہتی ہیں۔ فریج میں 3 سے 4 ماہ تک۔

 

Related Posts