پاکستان کی نابینا خاتون کرکٹر نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وومین کرکٹر مہرین علی، فائل فوٹو

پاکستانی نابینا خاتون بلے باز مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے سری لنکا کےخلاف بغیر کسی نقصان کے 331 رنز بنائے۔

پاکستانی بلے باز مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں سری لنکا کےخلاف 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ جواب میں پوری سری لنکن ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی نور فاطمہ، حوریہ ملک، سمیرا ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس موقع پر مہرین علی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ قائم کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنا یہ ریکارڈ پاکستان اور والدین کے نام کرتی ہوں۔ مہرین علی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور والدین کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے موقع دیا۔

Related Posts