آج سہ پہر ہوگا سونے کی قیمتوں میں اضافہ؟ جانیں صبح سویرے ایک تولہ سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور یہ نرخ آج سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گی۔

اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث گزشتہ روز نئے نرخ جاری نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے آج بھی ہفتہ 15 نومبر کے نرخ کار آمد ہیں۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے میں دستیاب ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 5,313 روپے فی جبکہ 10 گرام چاندی 4,555 روپے میں فروکٹ ہورہی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4,083 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔ ماہرین اس کمی کی وجہ طاقتور عالمی کرنسیاں اور سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ بتا رہے ہیں۔

Related Posts