انٹرنیٹ پر اس وقت یک دم سے دھماکہ سا ہوگیا جب بالآخر ٹریلر ‘Dining With The Kapoors’ ریلیز ہوا۔ یہ ٹریلر رشی، نیتو، رادھیما اور بالکل قدرتی طور پر رنبیر کپور سمیت بالی وڈ کے سب سے مقبول فلمی خاندان کے اندرونی ماحول کی خوبصورت، شگفتہ اور دل کو چھو لینے والی جھلک پیش کرتا ہے۔
تاہم گلاسوں کی ٹکر، بلند ہنسی اور یادگار قصوں کے بیچ ایک اہم شخصیت واضح طور پر غائب تھی اور وہ ہیں کپور خاندان کی بہو عالیہ بھٹ، جی ہاں رنبیر کپور کی بیگم عالیہ بھٹ۔
عالیہ بھٹ اب کوئی عام سی بہو تو نہیں، چنانچہ ٹریلر میں ان کی جھلک نظر نہ آنے پر آن لائن قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
عالیہ بھٹ کے چاہنے والوں نے سوچنا شروع کردیا کہ کیا انہوں نے شعوری طور پر اپنی ذاتی زندگی کو اس سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا؟ یا وہ مصروف تھیں؟ ہر فین پیج کے کمنٹس سیکشن میں قیاس آرائیوں کی بھرمار ہوگئی۔
تاہم قیاس آرائیوں کا یہ طوفان زیادہ دیر نہ ٹک سکا اور آخر کار اداکارہ نے خود آگے آکر یہ معاملہ سلجھا دیا۔
.

اداکارہ نے عوامی آرا پر ردعمل ظاہر کیا اور ٹریلر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔ اپنی اسٹوری میں انہوں نے خوشی بھرا نوٹ بھی لکھا۔
انہوں نے لکھا کہ اپنے تجربے سے کہتی ہوں کہ بہت زیادہ مزہ آنے والا ہے۔ مبارک ہو، ارمان… اس سب کو جمع کرنے کا شاندار کام کیا ہے۔
ان کی پوسٹ نے فوراً فینز کی توجہ حاصل کی اور متوقع ڈاکیومنٹری کے لیے ان کے جوش و خروش نے سب کو شانت کردیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








