لاہور میں ٹریفک پولیس نے کم سن ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال لاہور اور پنجاب کے دیگر حصوں میں 2,96,000 کم سن ڈرائیورز پر جرمانے عائد کیے گئے تھے، جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 4,80,000 ہو گئی ہے۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سڑک حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک کم سن ڈرائیورز کی لاپروائی اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کم سن ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور والدین سے ضمانتیں بھی لی جا رہی ہیں تاکہ اس خطرناک رویے کو روکا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








