شہری حالات کے رحم و کرم پر، کراچی میں خونی ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

 سپر ہائی وے پر پنجاب بس اڈہ کے قریب ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ اور زخمی دونوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک شدہ کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی، جبکہ زخمی شخص کی شناخت مصطفجب کے طور پر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز کراچی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

یہ فیصلہ رزاق آباد حادثے کے بعد کیا گیا، جس میں بغیر ٹریکر سسٹم کے ایک ڈمپر نے رکشہ ڈرائیور کو ہلاک کیا اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ حادثے کے مقام کے قریب ایک دکان اور ایک وین کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک نگرانی کے تقاضوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی نہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر صرف وہ ہی بھاری گاڑیاں چلائی جائیں گی جن میں ٹریکر نصب ہو اور جس کا نظام ٹریفک پولیس کو باضابطہ طور پر فراہم کیا گیا ہو۔

Related Posts