ججز نے استعفے دینے ہوتے تو اسی روز آجاتے، 28ویں آئینی ترمیم جلد منظور ہوگی۔رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم بھی جلد منظور ہوگی، جو عوامی ایشوز سے متعلق ہے۔ججز نے آئینی ترمیم کے خلاف استعفے دینے ہوتے تو اسی روز آجاتے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا، خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرنا کسی جج کو زیب نہیں دیتا۔استعفے دینے والے ججز کے ذاتی مقاصد تھے۔

خطاب کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ججز کی مراعات کے بارے میں بات چیت ہوگی، اور اس کے بعد حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے حال ہی میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے کر اسے آئین کا حصہ بنا دیا ہے جس پر سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ دے دیا۔
اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ مستعفی ججز کا 27ویں آئینی ترمیم کو آئین پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کے خلاف ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

Related Posts