سہ ملکی ٹی 20سیریز سے قبل ٹرافی کی رونمائی، سری لنکن کپتان شریک نہ ہوسکے

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرافی کی رونمائی
(فوٹو: وی نیوز)

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹی20 سہ ملکی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔اس موقعے پر دو کرکٹ ٹیمز پاکستان اور زمبابوے کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر کھنچوائی۔ سری لنکن کپتان تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی ٹرافی کی رونمائی کی اس تقریب میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا شریک ہوئے، جبکہ سری لنکن کپتان چریتھ اسالنکا طبیعت کی ناسازی کے باعث حاضر نہ ہوسکے۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقعے پر سری لنکا کی جانب سے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈاسن شاناکا نے ٹیم کی نمائندگی کی۔سری لنکن کپتان چریتھ اسالانکا نے اتوار کو ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں بھی طبیعت کی ناسازی کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔

خیال رہے کہ سہ ملکی سیریز کا آغاز کل منگل کے روز سے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ سے ہوگا۔لیگ مرحلے میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کو 4،4میچز کھیلنا ہوں گے۔

لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 29 نومبر کو فائنل کھیلیں گی جسے جیتنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم کے کپتان کے علاوہ فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو ذاتی وجوہات کے باعث سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

Related Posts