خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز، سرغنہ سمیت 23 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دہشت گرد
(فوٹو: آن لائن)

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں  کارروائی کرتے ہوئے دو الگ الگ آپریشنز  کیے اور خارجی سرغنہ سمیت 23 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی باجوڑ اور بنوں میں کی۔

آئی ایس پی آر کا ایک آپریشن کے متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں خفیہ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں خوارج سرغنہ سجاد عرف ابو ذر سمیت 11 دہشگرد ہلاک ہوگئے۔

دوسرے آپریشن کے متعلق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، اور فورسز نے کامیابی سے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جس کے بعد فورسز نے متاثرہ علاقوں میں کلیرنس آپریشن کیا جو فی الوقت جاری ہے، جس کا مقصد دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کا مقصد ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خدشات کو کم کرنا ہے۔

Related Posts