سعودی عرب، ارشد ندیم اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025میں ملک کی نمائندگی کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

ارشد ندیم
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کے مایہ ناز اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025 میں اپنے وطن پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہاکہ میں پاکستان کی نمائندگی بھرپور طریقے سے کروں گا۔قوم میری کامیابی کیلئے دعا کرے، تاکہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکوں۔

یاد رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے رواں برس مئی میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا اور اس سے قبل پیرس اولمپکس میں بھی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

مئی میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جب کہ دوسری کوشش میں ان کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔

ارشد ندیم چوتھے راؤنڈ کے اختتام تک چارٹ پر پہلے نمبر پر رہے، بعد ازاں ارشد ندیم نے 86.40 میٹر طویل تھرو پھینک کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ وطن واپسی پر ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

Related Posts