پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق جمعرات 20 نومبر 2025 کو فی تولہ 24 قیراط 5 ہزار روپے کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 4 ہزار 286 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 ہزار 929 روپے کمی سے 3 لاکھ 35 ہزار 244 روپے کا ہوگیا ہے۔
مقامی بازار میں چاندی کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ تازہ ترین نرخ کے مطابق ایک تولہ چاندی 93 روپے کمی سے 5 ہزار 329 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 80 روپے کمی سے 4 ہزار 568 روپے کی ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 50 ڈالر کمی سے 4 ہزار 42 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت بھی معمولی کمی کے بعد 50 اعشاریہ 57 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








