وائرل ویڈیو میں بچی نے ڈکیتی روکی؟ حقیقت میں سب کچھ ڈرامہ نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ایک معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو ڈکیتی چھوڑ کر پیسے واپس کر گیا حقیقت میں صرف ایک ڈرامائی ویڈیو ہے۔

تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ریکارڈنگ اسکرپٹڈ ہے اور کانٹینٹ کریئٹرز نے اسے سوشل میڈیا پر ویوز اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے بنایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

ویڈیو کا اصل ماخذ ایک فیس بک پیج ہے جہاں یہی بچے اور اداکار اسی طرز کی دیگر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں اور کسی مستند خبر یا پولیس ریکارڈ میں اس ڈکیتی کی تصدیق نہیں ملتی ہے۔

میری لالی پاپ بھی لے جاؤ! ننھی پری کی معصومانہ حرکت سے ڈاکو کا دل پسیج، ویڈیو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو کو ایکٹنگ اور شوٹنگ سین قرار دیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کوئی حقیقی واقعہ نہیں بلکہ منظم انداز میں بنائی گئی تفریحی ویڈیو ہے۔

Related Posts