پاکستان سے سوشل میڈیا پر ایک دل چھو لینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک ننھی بچی اپنی معصومیت بھری حرکت سے اپنے والد کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کو رکوا دیتی ہے۔
وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو دکان پر موجود سامان اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ اسی دوران دکان دار کی کم عمر بیٹی آگے بڑھتی ہے۔ خوفزدہ ہونے کے بجائے وہ اپنے ہاتھ میں پکھی ہوئی ایک لالی پاپ ڈاکو کی طرف بڑھاتی ہے جیسے وہ اسے تحفے میں دینا چاہتی ہو۔
بچی کی اس بے ساختہ اور معصوم حرکت سے ڈاکو کے قدم رک جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس نے فوراً چوری چھوڑ کر سامان واپس رکھا اور وہاں سے خاموشی سے چلا گیا۔
اگرچہ ویڈیو کی جگہ کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن صارفین اس واقعے کو اس بات کی مثال قرار دے رہے ہیں کہ کبھی کبھار سادہ سی نیکی یا معصومیت بھی بڑے سے بڑا جرم روک سکتی ہے۔
دوسری جانب سی پی ایل سی اور پولیس رپورٹس کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں موبائل چھیننے، گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








