سونے کی نئی قیمتیں جاری! جانیں ہفتہ وار تعطیل کے بعد فی تولہ سونا کتنے میں فروخت ہورہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan on November 21, 2025
FILE PHOTO

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ وار تعطیل کے بعد سونے کی نئی قمتیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 39 ہزار 223 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق آج 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 38 ہزار 466 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

عالمی مارکیٹ؛

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4083 ڈالر رہی جو گزشتہ ریٹ کے برابر ہے تاہم چاندی کی فی اونس قیمت 50.96 ڈالر رہی جس میں 0.55 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ ریٹس انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں جبکہ سونے کی پیوریٹی 999 (24 قیراط) مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts