بھارتی چینل ٹائمز ناؤ کی ڈرامے بازی بے نقاب! حقیقت فیکٹ چیک میں واضح ہو گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ نے سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انور الحق کی تقریر کا ایک کٹ شدہ حصہ آن ایئر کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان دہلی کے لال قلعہ دھماکے میں ملوث ہے۔

تحقیقات اور فیکٹ چیک سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے۔ بھارتی میڈیا نے صحافت کے اصولوں کو پس پشت ڈال کر سابق وزیر اعظم کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر نشر کیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا حصہ ایک طویل اسمبلی تقریر کا صرف چھوٹا سا حصہ ہے اور اس میں چوہدری انور الحق بھارت کی پچھلی مداخلت اور بلوچستان کے حوالے سے بات کر رہے تھے، نہ کہ حالیہ لال قلعہ دھماکے کے بارے میں۔ ان کا اصل جملہ تھاکہ پاکستان آرمی نے ایسا جواب دیا کہ بھارت اپنے جہاز گن نہ سکا تاہم بھارتی میڈیا نے “jets” (جہاز) کو غلط ترجمے کے ذریعے “dead bodies” یعنی لاشیں میں بدل کر نشر کیا۔

چوہدری انور الحق نے نہ تو حالیہ واقعے کا ذکر کیا اور نہ ہی پاکستان کی کسی مداخلت کا اشارہ دیا۔ یہ بیان صرف تاریخی فوجی تصادمات کے حوالے سے تھا۔

ماہرین اور فیکٹ چیکرز نے کہا کہ وائرل کلپ کو منتخب کر کے اور الفاظ کو غلط ترجمہ کر کے پیش کیا گیا تاکہ ناظرین پر غلط تاثر ڈالا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے مکمل تقریر دیکھیں اور معتبر ذرائع کی تصدیق کریں۔

Related Posts