رومانوی سیریز ہیٹڈ رائیولری! نوجوانوں کے لیے خطرہ؟ ریلیز سے پہلے ہی بحث چھڑ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

رومانوی ہاکی سیریز “Heated Rivalry” ریلیز سے قبل ہی شدید بحث کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس کی وجہ اس کا موضوع ہے جسے دنیا کے بڑے مذاہب اسلام، عیسائیت اور یہودیت میں خلافِ تعلیمات تصور کیا جاتا ہے۔ سیریز میں دو مرد ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان ہم جنس محبت اور تعلق کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے جس کے باعث مذہبی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اسی بحث کے دوران ایک اہم سوال یہ تھا کہ امریکا میں اسے کہاں دیکھا جا سکے گا؟ اب اس کا جواب سامنے آ گیا ہے۔ یہ کینیڈین پلیٹ فارم Crave کے لیے تیار کی گئی سیریز 28 نومبر سے HBO Max پر بھی دستیاب ہوگی۔ پہلے روز دو اقساط اکٹھے نشر ہوں گی جبکہ باقی اقساط ہر ہفتے جاری ہوں گی۔ آخری قسط 26 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Just Jared (@justjared)

یہ ڈرامہ مصنفہ ریچل ریڈ کے ناول پر مبنی ہے جس میں دو روایتی حریف ہاکی اسٹارز ایلیا روزانوف اور شین ہالینڈر کی خفیہ اور برسوں پر محیط تعلق کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ان کا تعلق ایک مختصر ملاقات سے شروع ہو کر ایک جذباتی مگر پیچیدہ رشتے میں بدل جاتا ہے جسے کھیل، مقابلے اور ذاتی خواہشات کے پس منظر میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار کونر اسٹوری اور ہیڈسن ولیمز نے ادا کیے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں فرانسوا آرنو، روبی جی کے، کرسٹینا چانگ، ڈیلن والش، صوفی نیلسے اور کسی نیادانیلا خرلامووا شامل ہیں۔

سیریز کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مواد نوجوان نسل پر اثرانداز ہو سکتا ہے اور مذہبی اقدار سے متصادم ہے جبکہ دوسری جانب کچھ ناظرین اسے تفریح یا علاقائی تخلیقی آزادی کا نام دیتے ہیں۔ بہرحال اس سیریز نے ریلیز سے پہلے ہی سماجی اور مذہبی سطح پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Related Posts