دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے مقام پر سائرن بھی بجائے گئے۔ طیارہ حادثے کے نتیجے میں بھارتی پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔خوفناک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا تیجاس طیارہ دبئی ائیر شو کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گرا۔ بھارتی ائیرفورس کی جانب سے حادثے میں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی تک طیارے پر سوار پائلٹ کی زندگی کے متعلق حقائق سامنے نہیں آئے۔ دبئی ائیر شو میں شریک دنیا بھر کے ماہرین نے بھی بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہونے کا ہولناک منظر دیکھا۔حادثے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوفزدہ کردیا۔
مودی حکومت کی مبینہ سنگین غفلت کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ غیر ملکی میڈیا نے سوال اٹھایا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود بھارتی تیجس طیارے کو دبئی ائیر شو میں کیوں اڑایا گیا؟
دوسری جانب بھارتی جنگی طیارہ تیجس گرتے ہی بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز ڈھائی فیصد گر گئے۔ عالمی سطح پر دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارے کی تباہی نے مودی حکومت کی غفلت بے نقاب کردی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








