ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7وکٹس سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز میں سری لنکا کو 7 وکٹس سے شکست دے کر سیریز میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔ زمبابوے کے بعد ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی یہ دوسری جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی میں جاری ٹرائی نیشن سیریز کے اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے جننتھ لیاناگے نے 41رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی جبکہ کوشل پریرا نے 25، کامل مشرا نے 22 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے 1، 1 سری لنکن کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اپنی بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا اور صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 47رنز کی شراکت داری قائم کی۔ صائم ایوب پانچویں اوور میں 18گیندوں پر 20رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سابق کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالتے ہوئے 22گیندوں پر 16رنز بنائے۔ بابر اعظم 116 کے مجموعی اسکور پر دشامنتھا کمیرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے تاہم کپتان سلمان علی آغا کوئی بھی رن بنائے بغیر پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 45گیندوں پر 5چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی اور پاکستان کی جیت میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 129رنز کا ہدف صرف 15.3اوورز میں 3وکٹس کے نقصان  پر131رنز بنا کر حاصل کر لیا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ کل زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 27 نومبر کو سری لنکا کے خلاف شیڈول ہے۔سیریز کا فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Related Posts