بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا کی شادی سے قبل مہندی اور سنگیت کی تقریبات ہوئیں جس کے دوران خاتون کرکٹر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کئی خاتون کرکٹرز سمیت سمرتی کی شادی سے متعلق تقریبات میں ردھا یادو، جیمائمہ روڈیگز، شریئنکا پٹیل اور اروندھتی ریڈّی نے بھی شرکت کی۔ ہفتے کے روز مہندی اور سنگیت کی تقریبات ہلدی کی رسم سے شروع ہوئیں۔
سمرتی کی ٹیم میں شامل ردھا یادو، جیمائمہ روڈیگز، شریئنکا پٹیل اور اروندھتی ریڈّی نے تقریب کی تصاویر اور جھلکیاں آن لائن شیئر کیں۔ہلدی کے بعد دلہن اور دلہا کی قیادت میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔ کچھ دیر بعد سنگیت کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی گئیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنگیت کی تقریب میں کرکٹر سمرتی مندھانا اور ان کے ہونے والے شوہر گلوکار پلاش مچھل نے ایک خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا رقص کیا جہاں وائرل ویڈیو میں دونوں کو بہت خوش و خرم دیکھا گیا۔
عموماً شرمیلی اور کم گو سمرتی مندھانا نے سنہری جھلملاتا ہوا گاؤن پہنا اور رقص کے دوران کرکٹ اور گلیمر دونوں کی دنیا پر چھا گئیں۔ خاتون کرکٹر نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ بھی دل کھول کر رقص کیا۔
مہندی کی رقریب میں سمرتی مندھانا نے خوبصورت جامنی روایتی لباس پہنا جبکہ پلاش مچھل نے کریم کرتا اور نفیس کڑھائی والی جیکٹ پہنی جو ان کی ہونے والی دلہن کے لباس کے ساتھ میچ کررہی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








