موسم سرما کی آمد! گرم ملبوسات کے ساتھ ہاٹ ترین اسٹائلز کیا ہیں؟ جانیں نئے ٹرینڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سردیوں کا موسم آتے ہی فیشن کی دنیا میں بھی نئی جان پڑ گئی ہے اور 2025 کی ونٹر اسٹائل ٹرینڈز نے شائقینِ فیشن کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ اس سال گرم ملبوسات میں سادگی، نفاست اور آرام دہ انداز پر خاص زور دیا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں کئی عالمی رجحانات تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

رواں سال سب سے زیادہ ابھر کر سامنے آنے والا رجحان اوور سائزڈ کوٹ اور بھاری لِنونگ جیکٹس کا ہے جن کے بڑے کالرز اور نرم کپڑے نہ صرف موسم کی سختی سے بچاتے ہیں بلکہ ایک جدید اور باوقار انداز بھی فراہم کرتے ہیں۔ کنارہ دار کالرز اور نیوڈ رنگوں کے یہ کوٹ خریداروں کی اولین ترجیح بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

The Best Oversized Coats to Bulk up Your Winter Rotation - InsideHook

فیشن ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے بنے ہوئے سوٹرز دوبارہ فیشن میں لوٹ آئے ہیں۔ براؤن، سرمئی اور آف وائٹ رنگوں میں نِٹ ویئر خاص طور پر نوجوانوں میں مقبول ہے جبکہ کلر بلاکنگ ڈیزائن بھی اس سال بڑے پیمانے پر پسند کیے جا رہے ہیں۔

Beautiful Sweater Designs — Handmaine Knits

جوتوں کی بات کی جائے تو میڈیم سول بوٹس 2025 کے ٹرینڈ چارٹ میں نمایاں جگہ رکھتے ہیں۔ نہ زیادہ اونچے نہ بہت نیچے، یہ بوٹس جینز، ٹراؤزر اور میڈی اسکرٹس کے ساتھ بے جھجک پہنے جا رہے ہیں۔

6 Chic Autumn 2025 Boot Trends That Will Dominate the Season | Who What Wear

موسم سرما میں بڑے سائز کی گرم شالیں بھی دوبارہ مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ پشمینہ اور چیک ڈیزائن والی شالیں نوجوان لڑکیوں سے لے کر ادھیڑ عمر خواتین تک سب کی پسند بنی ہوئی ہیں۔

Top 10 Shawls for Women in Pakistan - Hutch.pk

ماہرین کے مطابق اس سال وائیڈ لیگ جینز اور ٹرینچ کوٹ کی جوڑی بھی خاصی مقبول ہو گئی ہے جسے عالمی شہروں کے ساتھ اب پاکستان میں بھی ایک کلاسک ونٹر لُک سمجھا جا رہا ہے۔ خواتین کے لیے اون کے لمبے گاؤنز اور میڈی اسکرٹس بھی مارکیٹ میں بہترین رسپانس لے رہے ہیں۔

12 Fresh Ways to Style Wide Leg Jeans for Every Mood

مردانہ فیشن میں چیک کوٹ اور اون کے گرم اوور کوٹ نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ خالی کندھوں پر گرم شال ڈالنے کا اسٹائل بھی دوبارہ مقبول ہو رہا ہے جو موسم کی سختی میں وقار اور اسٹائل کا منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔

Korean Mens Checkered Overcoat Men's Wool Blend Overcoat: Korean Style Long  Winter Coat, Black White Plaid,

ونٹر میک اپ ٹرینڈز میں اس بار بھاری گلیمر کی بجائے سادگی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ میک اپ آرٹسٹس کے مطابق براؤن شیڈز، سرخ لپ اسٹک اور ہلکی بیس کے ساتھ ڈِیوی اسکن کا فیشن اس سال سب سے زیادہ نظر آئے گا۔

Must See Winter 2024 Makeup Trends & Ideas #2024makeuptrends

فیشن ماہرین کا خیال ہے کہ اگر رجحانات کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو سردیوں کا ٹھنڈا سیزن فیشن کے معاملے میں بھی خاصا گرم ثابت ہوگا۔

Related Posts