سوشل میڈیا پر ایک انوکھی اور مزاحیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں شادی کے موقع پر دلہا کی ایسی حرکات دیکھی گئیں کہ دیکھنے والے ہنسنے کے ساتھ ساتھ حیران بھی رہ گئے۔
شادیوں میں دلہا اور دلہن کا اسٹیج پر داخلہ ہمیشہ خاص تصور کیا جاتا ہے لیکن اس ویڈیو میں دلہا کے انداز نے انٹرنیٹ پر بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اسٹیج پر کھڑا ہے اور موسیقی کے ساتھ دلہن اندر آتی ہے۔ جیسے ہی دلہا اس کے قریب پہنچتا ہے، وہ جیب سے نوٹوں کی گڈی نکالتا ہے اور نظر بد دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن انداز کچھ ایسا ہوتا ہے کہ دیکھنے والے قہقہے لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
دلہا چند نوٹ لے کر دلہن کے سر پر ہلکے سے مارتا ہے اور پھر انہیں فضا میں اچھال دیتا ہے۔ یہ عمل وہ 2 یا 3 بار دہراتا ہے، جس سے منظر مزید دلچسپ بن جاتا ہے۔
اس کے بعد وہ دلہن کا دوپٹہ اچانک اٹھا لیتا ہے، جیسے اسے اندازہ ہی نہ ہو کہ یہ لمحہ کتنا نازک ہوتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی اور لاکھوں صارفین نے اسے دیکھ کر مختلف قسم کے تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بھائی کو نئی دلہن کے ساتھ برتاؤ کرنا نہیں آتا جبکہ ایک اور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دلہا گھبرا گیا ہے، اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ کرے کیا۔
یہ ویڈیو نہ صرف اپنی مزاحیہ نوعیت کی وجہ سے مقبول ہو رہی ہے بلکہ بھارتی شادیوں کے منفرد اور دلچسپ رسومات کی جھلک بھی پیش کرتی ہے، جو لوگوں کو ہمیشہ ہنسنے اور محظوظ ہونے کا موقع دیتی ہیں۔
دلہا کی طرف سے دلہن کو بد نظر سے بچانے کی کوشش نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور ویڈیو دیکھ کر بے اختیار کہنا پڑتا ہے کہ واقعی ایسے مناظر صرف بھارت میں ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








