ٹوپی پہنے اور چادر اوڑھے افغان شہری کون ہے؟ پشاور حملے کے دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں نے حملے کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔ حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تاہم فورسز نے تمام تینوں خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

خودکش بمبار کی تصویر سامنے آگئی

حملہ کرنے والے مبینہ خودکش بمبار کی تصویر میڈیا تک پہنچ گئی ہے جس کی پولیس حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور صبح 8 بج کر 7 منٹ پر بی آر ٹی اسٹیشن کے قریب دیکھا گیا جہاں وہ ہیڈکوارٹر کے سامنے کچھ دیر رکا رہا۔ تصویر میں وہ ٹوپی اور چادر اوڑھے ہوئے نظر آتا ہے۔

تینوں دہشتگردوں کی شناخت

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے تمام تینوں دہشتگرد افغان شہری تھے۔ ایک خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ باقی دو حملہ آور کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہو گئے لیکن فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو مار گرایا۔

دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ دیگر اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال اور خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Related Posts