بھارتی شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقے شاہ میرپیٹ میں صبح سویرے جب سڑکیں ابھی سنسان تھیں آوٹر رنگ روڈ پر ایک خوفناک منظر دیکھنے میں آیا جہاں چلتی ہوئی ایک تیز رفتار کار اچانک آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی جس نے چند لمحوں میں گاری کو جلا کر خاکستر کردیا جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق کار کیسرا نامی علاقے کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جو کہ اتنی تیز تھی کہ ڈرائیور کو باپر نکلنے کا موقع پر بھی نہیں ملا اور وہ جھلس کا ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچی تو گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکی تھی اور اندر صرف ڈرائیور کا ڈھانچہ ہی موجود تھا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا جبکہ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات کی تفتیش شروع کردی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








