اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا پورٹل بند، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ڈیڈلائن میں توسیع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسکول ٹیچر انٹرن
(فوٹو: پرو پاکستانی)

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا پورٹل بند ہونے سمیت تکنیکی مسائل کی نشاندہی پر درخواست دہندگان کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ٹیچر انٹرنز کیلئے درخواست جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ آگے بڑھانے کا مراسلہ جاری کردیا جس کے تحت امیدوار رواں ماہ 26نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق درخواستوں کو آن لائن جمع کرائے جانے کے بعد یکم دسمبر کو اسکول ٹیچر انٹرنز کی میرٹ لسٹ آویزاں کردی جائے گی، جبکہ حتمی امیدواروں کو 6 دسمبر 2025 کو بھرتی کیے جانے کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 12 نومبر سے 21دسمبر تک 15 ہزار امیدواروں کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، تاہم آن لائن پورٹل کی بندش سمیت دیگر تکنیکی مشکلات کے سبب محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل سندھ میں بھی بڑے پیمانے پر اسکول ٹیچرز بھرتے کیے گئے تھے، یاد رہے کہ رواں برس صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، اپریل تک محکمہ تعلیم میں 83 ہزار اساتذہ بھرتی کرلیے گئے۔

اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے 7 ماہ قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا اور بتایا کہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کیے گئے تھے۔

Related Posts