نیشنل میوزیم آف کوریا جلد ہی اسلامی تاریخ اور ثقافت کیلئے اپنی پہلی مستقل گیلری کھولنے والا ہے۔
یہ نیا سیکشن، جو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل کے میوزیم کی تیسری منزل پر واقع ہے، کوریا اور قطر کے درمیان ثقافتی تبادلے کا نتیجہ ہے۔ اسلامک آرٹ گیلری باضابطہ طور پر اس جمعہ سے زائرین کے لیے کھولی جائے گی۔
میوزیم نے اس افتتاح کی تقریب قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کے ساتھ خصوصی تعاون سے منعقد کی ہے، جس کا عنوان ہے: اسلامی آرٹ: ایک شاندار سفر۔

یہ نمائش 11 ماہ تک جاری رہے گی اور اس میں دوحہ سے عاریتا لیے گئے 83 نایاب آرٹ فیکٹس پیش کئے جائیں گے۔ یہ گیلری کم از کم ایک ہزار سالہ اسلامی آرٹ کی نمائندگی کرتی ہے، جو 7ویں صدی سے 19ویں صدی تک کے دورانیے میں ترتیب دی گئی ہے اور تین موضوعاتی حصوں میں تقسیم ہے: مذہبی فن، ثقافتی تبادلہ اور درباری فن اور مخطوطات۔

مذہبی فن کے سیکشن میں قرآن مجید کی مخطوطات، مسجد کے چراغ، نماز کے قالین اور فن تعمیر جیسے محراب پینلز اور سجاوٹی ٹائلیں رکھی گئی ہیں اور اس کیلئے مسجد کا ماحول بنایا گیا ہے۔
ثقافتی تبادلے کے سیکشن میں مٹی کے برتن، شیشے اور دھات کے فن پارے پیش کئے گئے ہیں، جو اسلامی آرٹ کی بین الاقوامی ترقی کی جھلک دکھاتے ہیں۔
تیسرا سیکشن اسلامی درباروں کی فنی اور علمی پیداوار کو ظاہر کرتا ہے، مخطوطات، سجاوٹی فن اور عیش و آرام کی اشیاء، جو زائرین کو اسلامی فنون کی بھرپور اور نفیس دنیا میں محو کرنے کا ایک مکمل تجربہ فراہم کرتی ہیں۔
عثمانی سلطنت کے خطاطی والے مٹی کے ٹائلز 83 آرٹ فیکٹس میں شامل ہیں، جو نیشنل میوزیم آف کوریا کی نئی اسلامک آرٹ گیلری میں 11 اکتوبر 2026 تک دیکھے جا سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








