چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا
(فوٹو: خیبر نیوز)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نیول چیف سے الوداعی ملاقات کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ صدر اور وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا۔

الوداعی ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے  ملکی دفاع کیلئے خدمات کو  خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی الوداعی ملاقات کی ، جس کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملک و قوم کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا سبکدوش ہونے والے ملک کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہیں جن کے بعد یہ عہدہ آرمی چیف کے سپرد کردیا جائے گا۔

Related Posts