عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی 9مئی سمیت 5دیگر کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مئی 9 کے واقعے اور اس سے منسلک 5 مقدمات میں ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جبکہ عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

ملزم کی عدم پیشی کے باعث عدالت  سابق وزیراعظم عمران خان کی آج عدالت میں عدم حاضری کے باعث ان کی ضمانت سے متعلق دلائل کی سماعت نہ کرسکی، جس پر عدالت نے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ سال 2023 سے جیل میں قید عمران خان بدعنوانی، زمینیں ہتھیانے اور سرکاری راز افشا کرنے کے الزامات کے باعث تاحال آزاد نہیں ہوسکے جبکہ سکیورٹی وجوہات کے باعث مئی 9 کے فسادات سے متعلق اسی قسم کے دیگر مقدمات عمران خان کے خلاف جیل میں ہی چلائے جارہے ہیں۔

عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مل کر 9مئی 2023 کے ان احتجاجی واقعات کو ہوا دی جس کے دوران مظاہرین جی ایچ کیو، لاہور میں جناح ہاؤس اور دیگر فوجی و سرکاری عمارات پر حملہ آور ہوگئے تھے۔

Related Posts