ایک کلک سے پنجاب بھر کی سیر! میگنی فیسینٹ پنجاب ایپ کے حیرت انگیز فیچرز جانیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی جامع ٹورازم ایپ میگنی فیسینٹ پنجاب کی تیار کرلی گئی۔ یہ ایپ سیاحوں کو ڈیجیٹل دور میں با آسان رسائی فراہم کرے گی جہاں 170 سے زائد سیاحتی مقامات کی ورچوئل ٹورز، ہوٹل بکنگ اور دیگر سہولیات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔

میگنی فیسینٹ پنجاب ایپ میں سیاحت سے متعلق تمام فیچرز شامل ہیں جن میں ٹریول ویزٹ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ بکنگ، فوڈ ڈیلیوری سروسز (جیسے فوڈ پانڈا) اور چیٹ بوٹ کے ذریعے فوری معلومات حاصل کرنا شامل ہے۔

اس ایپ کے ذریعے صوبے بھر کے مذہبی، تاریخی، اثارِ قدیمہ اور ایکو ٹورزم مقامات کو فروغ دیا جائے گا جو سیاحوں کو قدیمی تہذیب سے قربت کا احساس دلائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کا قدرتی اور تاریخی حسن دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے۔ یہ ایپ اور نئے منصوبے صوبے کی معیشت کو مضبوط بنائیں گے اور لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیاحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مزید فروغ دیا جائے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدامات جنوبی پنجاب جیسے علاقوں کی معیشت کو فروغ دیں گے جہاں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 جیسے ایونٹس پہلے سے کامیابی دکھا رہے ہیں۔

Related Posts