اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس راجہ انعام امین منہاس دورانِ سماعت بے ہوش

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی درخواستیں منظور کر لیں، مقدمات ختم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی درخواستیں منظور کر لیں، مقدمات ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس دورانِ سماعت طبیعت کی ناسازی کے باعث بے ہوش ہوگئے ہیں، معزز جج کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی طبیعت دورانِ سماعت اچانک خراب ہوئی اور انہیں فوری طور پر کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران دیگر بینچ  رکن جسٹس ارباب محمد طاہر بھی موجود تھے۔

عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس راجہ انعام امین منہاس بے ہوش ہو کر کرسی پر گر پڑے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیف جسٹس سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ چیف جسٹس نے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی خیریت دریافت کی۔

دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی فوری طبی معاونت سے جسٹس راجہ انعام امین منہاس ہوش میں آگئے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کا طبی معائنہ جاری ہے۔

Related Posts