بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ یما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز قلات کے نزدیک تھا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔ زلزلے کےباعث متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5ریکارڈ کی گئی جیسا کہ زلزلہ پیما مرکز نے تصدیق کی تھی۔
سیسماولوجی سینٹر کے مطابق زلزلہ7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب 2بج کر 45 منٹ پر آیا اور اس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، شہرگ، مسلم باغ، خنوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم، زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا املاک کو نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








