اپنی شادی پر دلہن کو گدھا تحفے میں کے باعث شہرت پانے والے یوٹیوبر اذلان شاہ نے دوسری بار شادی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
حیران کن طور پر اس فیصلے میں ان کی پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی بھی شامل ہے جس نے اس خبر کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
اذلان شاہ نے اپنی دوسری شادی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ایک اہم بات میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایک عوامی شخصیت ہونے کی حیثیت سے یہ بات خود میرے منہ سے آپ تک پہنچنی چاہیے، نہ کہ کسی اور ذریعہ سے پتا چلے۔

انہوں نے کھلے الفاظ میں کہا کہ یہ کچھ عجیب سا ہے لیکن میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں۔ میری اہلیہ نے اس کے لیے اپنی رضامندی دے دی ہے لہٰذا براہِ کرم اس معاملے میں میرے خاندان کو شامل نہ کیا جائے، یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔
اذلان شاہ نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہوئے اپنی بات کو مکمل کیا۔
سوشل میڈیا پر ان کے اس اعلان کے بعد مختلف حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے تاہم پہلی اہلیہ کی رضامندی نے معاملے کو ایک منفرد رخ دے دیا ہے۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اذلان شاہ مشہور اداکار مرحوم شبیر رانا کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے 2022 میں سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور دونوں ایک 2 سالہ بیٹی کے والدین ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








