سونے کی قیمتوں کو بریک لگی تو چاندی کے نخرے شروع! جانیں صرافہ بازار کے تازہ ترین نرخ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں مسلسل دو روز نمایاں اضافے کے بعد آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں تاہم چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 4,38,862 روپے پر برقرار ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے ایک تولہ 24 قیراط سونا گزشتہ روز کے نرخ 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 22 قیراط کا حامل فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 44 ہزار 911 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج ایک تولہ چاندی 160 روپے اضافے سے5 ہزار 642 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 138 روپے مہنگی ہونے کے بعد 4 ہزار 837 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ منڈی میں بھی سونے کی قدر مستحکم رہیں جہاں آج ایک اونس سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 165 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چاندی کے ریٹس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں ایک اونس چاندی ایک اعشاریہ 60 ڈالر کے اضافے کے بعد 53 اعشاریہ 70 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

Related Posts