بولی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا حالیہ دنوں میں متعدد عوامی تقاریب میں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھے جانے کے بعد خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
یہ شخص 33 سالہ ہرش مہتا ہیں جن کے ساتھ ان کی قربت نے شوبز اور سوشل میڈیا میں نئی چہ مگوئیوں کو جنم دیا ہے۔
رومانس کی افواہیں اُس وقت شروع ہوئیں جب 29 اکتوبر کو ممبئی میں اینریکے ایگلیسیئس کے کنسرٹ میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔
شو کے دوران دونوں کی گفتگو اور اسٹیج سے باہر ایک ساتھ روانگی نے فوراً ہی آن لائن بحث چھیڑ دی۔ ان افواہوں میں مزید شدت بدھ کی دوپہر (26 نومبر) کو اُس وقت آئی جب دونوں کو دوبارہ ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔
اگرچہ وہ ٹرمینل سے الگ الگ باہر آئے لیکن میڈیا نے ہرش مہتا کو اسی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کیمرے میں محفوظ کر لیا جس میں ملائکہ پہلے سے موجود تھیں جس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوا کہ دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ہرش مہتا کی عمر 33 سال ہے اور وہ ہیرے کے کاروبار سے منسلک ہیں تاہم ان کی نجی زندگی کے بارے میں اطلاعات بہت محدود ہیں کیونکہ وہ عوامی نظر سے دور رہتے ہیں۔
یہ تمام قیاس آرائیاں اُس پس منظر میں سامنے آئی ہیں جب ملائکہ اروڑا کی 2024 میں اداکار ارجن کپور سے علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں جن کے ساتھ وہ 2018 سے تعلق میں تھیں۔
اس سے قبل وہ 1998 سے 2017 تک ارباز خان کی شریک حیات رہیں اور دونوں اپنے بیٹے ارہان خان کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔
ابھی تک نہ ملائکہ اروڑا اور نہ ہی ہرش مہتا نے اپنے ممکنہ رشتے کے بارے میں کوئی بیان جاری کیا ہے جس کے باعث مداح اور میڈیا یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا ملائکہ اپنی زندگی کے ایک نئے رومانوی باب کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








