بھارتی کرکٹ میں بحران: جنوبی افریقہ سے وائٹ واش کے بعد قوم کو ذمہ داروں کی تلاش؟

تازہ ترین

تازہ ترین

India’s Cricket Crisis: Nation wants to know who’s responsible for South Africa whitewash?
ONLINE

جنوبی افریقہ کی جانب سے بھارت کو دو صفر سے ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑاجس نے بھارتی کرکٹ کے پورے نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اس شکست کے بعد پورے ملک میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ یہ تباہ کن نتیجہ اس بات کا ثبوت بن گیا ہے کہ ہمیشہ گھریلو کنڈیشنز میں ناقابلِ شکست سمجھی جانے والی بھارتی ٹیم کس قدر گہری مشکلات کا شکار ہے۔

یہ شکست گزشتہ ایک سال میں بھارت کی دوسری ہوم سیریز وائٹ واش ہے۔ اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو گھریلو میدانوں میں تین صفر سے کلین سویپ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے نئی تاریخ رقم کی اور وہ ایسے کپتان بن گئے جنہوں نے پہلی شکست سے قبل سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتے 11 فتوحات اور 1 ڈرا۔ گواہاٹی میں آخری ٹیسٹ میں 408 رنز سے شکست بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیسٹ شکست ثابت ہوئی۔

اس شرمناک نتیجے نے سابق کھلاڑیوں کے شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ بھارت کے سابق تیز گیند باز وینکٹیش پرساد نے ٹیم کی حکمتِ عملی اور انتخاب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر کے جنون نے مکمل طور پر ہوش کھو دیے ہیں۔

انہوں نے انتہائی کمزور حکمتِ عملی، ناقص مہارت، مایوس کن باڈی لینگوئج کا ذکر کرتے ہوئے بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانزیشن کے نام پر ناکامیوں کو نہ چھپائے۔

سینئر اسپنر روی چندر ایشون نے بھی مبینہ طور پر اس شکست کو جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ کی بدترین بیٹنگ قرار دیا ہے۔

Related Posts