انتظار کی گھڑیاں ختم، عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، بہن بھائی میں کن پیغامات کا تبادلہ ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عظمیٰ خان، فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عظمٰی خان کو اڈیالہ جیل میں قید اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

جیل انتظامیہ نے عمران خان کی بہن عظمٰی خان کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کردیا، عظمیٰ خان ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئیں۔

سی پی او راولپنڈی نے داہگل ناکہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ روڈ پر اضافی سیکورٹی تعینات ہیں۔

روانگی سے قبل ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ ہم شرطوں پر نہیں جاتے، آزاد ہیں، ہمیں روکنے والا کون ہوتا ہے، اپنا پاکستان ہے۔ کوئی شرط نہیں رکھی گئی پیغام لیکر جارہی ہوں اور خاص پیغام لیکر آؤں گی۔

Related Posts