اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی میں سلنڈر دھماکے کے بعد طالب علموں میں بھگدڑ مچ گئی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حادثے میں ایک ٹیچر اور ایک طالب علم زخمی ہو گئے۔ سلنڈر دھماکے کے بعد دھویں کے بادل بلند ہو گئے اور خوفناک دھماکا سنا گیا۔
واقعے کے بعد ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ رپورٹس کے مطابق دھماکا یونیورسٹی کے چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے سامنے والے اقبال بلاک میں اناج کیفے میں ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








