عمران خان کس حال میں ہیں؟ عظمیٰ خان نے ملاقات کے بعد سب بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عظمی خان میڈیا ٹاک، فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کروں گی۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان عمران خان سے ملاقات کے لیے فیکٹری ناکے سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئی تھیں۔

اس موقع پر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے آج ملاقات کی اجازت مل گئی، ملاقات کے بعد واپس آکر میڈیا سے بات کروں گی۔

Related Posts