نشانِ حیدر: میجر شبیر شریف کا 54واں یومِ شہادت، پاک فوج کا پرجوش سلیوٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

میجر شبیر شریف شہید
(فوٹو: آن لائن)

وطنِ عزیز کے دفاع اور مادرِ وطن کے تحفظ کی خاطر جان دے کر نشانِ حیدر کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز اپنے نام کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا 54واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے، پاک فوج نے قوم کے شہید سپوت کو پرجوش سلیوٹ اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف اف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر اھمد بابر سدھو نے پاک فوج کی جانب سے میجر شبیر شریف شہید کے 54ویں یومِ شہادت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

سال 1965 کی پاک بھرت جنگ میں بے مثال جرأت و بہادری پر ستارہ جرأت حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید نے 1971 کی جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب اسٹرٹیجک مقام کا دفاع کیا اور 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب دشمن پر شدید حملہ کردیا۔

جنگ کے دوران میجر شبیر شریف کے ہاتھوں بھارتی کمانڈر نارائن سنگھ ہلاک ہوگیا اور قوم کے اس مایہ ناز سپوت نے پورے علاقے پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ 6دسمبر کو بھی میجر شبیر شریف شہید دشمن کے مسلسل جوابی حملوں کا سامنا کرنے کیلئے ڈٹ گئے اور دشمن کے بڑھتے ہوئے ٹینکس کی تباہی کا عمل جاری رکھا۔

اسی دوران ایک بھارتی ٹینک کا گولہ لگنے سے میجر شبیر شریف جامِ شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید بے مثال قائد، ثابت قدم جنگجو اور وطن کیلئے عظیم قربانی دینے والے قوم کے عطیم سپوت تھے جن کی عظیم قربانی فوج کی اعلیٰ روایات کا روشن مظہر ہے۔ آج بھی پاکستان کا ہر سپاہی ان کے جذبے کو اپنے لیے مشعلِ راہ سمجھتا ہے۔

Related Posts