کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کم عمر لڑکے کی جانب سے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان جاری کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جووینائل ڈرائیونگ پر یہ چالان اس بات کا پیغام ہے کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے جس میں کم عمر لڑکے کو بس چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں ایسے واقعات کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے اور چالانوں کا سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قابو پایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








