یو اے ای میں نوکری چاہئے؟ یہ مہینہ آپ کی قسمت بدل سکتا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

متحدہ عرب امارات میں ریکروٹمنٹ ماہرین نے دسمبر کو نوکری تلاش کرنے والوں کے لیے بہترین مہینہ قرار دے دیا۔

امارات کے ریکروٹمنٹ ماہرین کے مطابق سال کا آخری مہینہ نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے کمپنیوں کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین وقت ہے۔ اس دوران جاب پورٹلز پر ہوشیار، واضح اور سرگرم رہنا کسی بھی امیدوار کی پروفائل کو نمایاں کر سکتا ہے۔

اگرچہ کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر دنیا بھر میں کام کی رفتار کم ہو جاتی ہے، لیکن اس دورانیے میں فعال رہنا نوکری حاصل کرنے کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔

بہت سے اماراتی رہائشی سمجھتے ہیں کہ سال کے آخر میں نوکریاں کم ملتی ہیں، لیکن آجروں کا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

مارک ایلس کنسلٹنگ اینڈ ٹریننگ کے شریک بانی اور سی ای او زید الہیلی کے مطابق کاروباری سست روی کا تعلق زیادہ تر یورپ اور امریکا سے ہوتا ہے، اور یہ رجحان خلیجی ممالک (GCC) پر لاگو نہیں ہوتا۔

Related Posts