کراچی پولیس نے چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والے ایک اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ عیدگاہ کی حدود میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو چیز دلانے کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لے جا کر ان کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم اب تک کئی بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کا اعتراف کر چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی کراچی سے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے سو سے زائد بچوں کے ساتھ بدفعلی کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








