کے پی کے اسمبلی: فیلڈمارشل کی تصویر لانے پر ایسا کیا ہوا جو اجلاس ملتوی کردیا گیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

لیگی رکن فیلڈمارشل کی تصویر کے ساتھ، فوٹو منٹ مرر

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبیہ شاہد آرمی چیف و  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر لے آئیں جس کے بعد بدمزگی پیدا ہوئی اور اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

 ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اس اقدام پر برہم ہوئیں۔ انہوں نے لیگی رکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ جائیں اور جان بوجھ کر ماحول خراب نہ کریں۔ آرمی چیف کو سیاست میں نہ لائیں، یہ آپ کے افسر نہیں بلکہ  فوج کے سربراہ ہیں۔ آپ اپنی کارکردگی پر بات کریں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صورتحال بگڑنے پر صوبیہ شاہد نے فیلڈ مارشل کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔  جس کے بعد ایوان میں بدمزگی بڑھ گئی۔ اسی تناؤ کے باعث ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 15 دسمبر تک ملتوی کردیا۔

Related Posts