لالی وڈ فلم انڈسٹری کی نامور ہدایت کارہ سنگیتا نے تھانے میں درخواست دی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو ہراساں کیا، قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ہدایتکارہ سنگیتا ساتھیوں کے ہمراہ لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ پہنچیں جہاں انہوں نے درخواست جمع کرائی۔
سنگیتا نے بتایا کہ وہ اپنے ڈرامے کی ریکارڈنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم افراد سیٹ پر آئے جنہوں نے فنکاروں کو ہراساں کیا اور ریکارڈنگ رکوا دی جس سے ان کا بہت نقصان ہوا۔
سنگیتا کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، وہ اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








