طالبان نے میوزک کے خلاف آپریشن شروع کردیا، رباب، ڈھولک سمیت سینکڑوں آلات جلا دیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

طالبان موسیقی کا سامان جلاتے ہوئے، فائل فوٹو

افغانستان کی طالبان حکومت نے موسیقی کے درجنوں آلات ضبط کر کے جلا دیے۔

طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق افغان صوبے میدان وردک میں حالیہ ہفتوں کے دوران مقامی بازاروں سے ضبط کیے گئے درجنوں موسیقی کے آلات اور حقوں کو جلا دیا گیا۔

اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 160 اشیا جن میں ڈھولک، طبلے، رُباب، ایک پیانو، ایم پی تھری پلیئرز، ٹیپ ریکارڈرز اور 15 حقوں کو  شرعی احکامات کے مطابق نذر آتش کردیا گیا۔

افغان طالبان کے مطابق یہ اشیا موسیقی اور غیراسلامی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے استعمال ہو رہی تھیں اور ان کی ضبطی اور  ان کو نذرِ آتش کرنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت شہریوں کی ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد موسیقی کو عوامی مقامات سے تقریباً ختم کر دیا گیا ہے اور  تقریبات یہاں تک کہ شادی  میں بھی موسیقی پر سخت پابندی ہے۔

Related Posts