قوم فیض حمید کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔خواجہ آصف

تازہ ترین

تازہ ترین

خواجہ آصف
(فوٹو: سی این این)

وزیر دفاع خواجہ آصٖ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ کورٹ مارشل کی جانب سے 14سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد کہا ہے کہ قوم جنرل فیض حمید کے بوئے بیجوں  کی فصل کاٹے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قوم برسوں جنرل فیض حمید اور جنرل قمر جاوید باجوہ (سابق آرمی چیف) کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کرے۔

ایکس پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ اللہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کیلئے استعمال کرنے کی توفیق دے اور خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے۔ (آمین)۔

اپنی ایکس پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز بھی شیئر کی جس کے مطابق فیلڈ کورٹ مارشل نے اپنی کارروائی آرمی ایکٹ کے تحت مکمل کرتے ہوئے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیج حمید کو 4الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ مقدمے میں سرکاری اختیارات کے غلط استعمال، سیاسی مداخلت اور فوجی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق شواہد پیش کیے گئے جنہیں عدالت نے قابلِ سزا قرار دیا۔

Related Posts