پندرہ سالہ لڑکے نے گرل فرینڈ کی ماں اور اس کے دو بہن بھائی کو قتل کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو غیرملکی میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنی سابق گرل فرینڈ کے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقتولین میں لڑکی کی والدہ اور دو چھوٹے بہن بھائی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 39 سالہ جینیفر روڈریگیز اپنی 13 سالہ بیٹی اور 9 سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ حملہ آور، جو متاثرہ لڑکی کا سابق بوائے فرینڈ تھا، ابتدا میں اسکول کے باہر لڑکی کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن بعد میں اپنا ہدف بدل کر گھر میں گھس کر حملہ کیا۔ فائرنگ کے بعد وہ فرار ہو گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد گرفتار کر لیا گیا۔

جائے وقوع سے ایک ہتھیار برآمد ہوا ہے، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قتل میں استعمال ہوا ہوگا۔ پولیس نے کم عمر ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی اور حملے کی وجہ کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم یہ معلوم ہے کہ ہتھیار کس نے خریدا تھا۔

Related Posts